احساسات
احساسات لفظ احساس کی جمع ہے اور احساس کا مطلب حواس خمسہ میں سے کسی حس کے ذریعے محسوس ہونا ہے۔ مثال کے طور پر کسی روڈ پر تصادم ہو جاتا ہے اور چند مسافر زخمی ہو جاتے ہیں تو دوسرے مسافر اپنے حواس خمسہ کے ذریعے ان زخمیوں کی حالت زار محسوس کریں گے تو ان کو احساس ہو جائے گا کہ یہ زخمی مسافر بہت تکلیف میں ہیں۔ بہت کم مسافروں میں اس احساس کے نتیجے میں جذبہ ہمدردی پیدا ہو گا اور وہ زخمی مسافروں کی مدد کریں گے۔
احساسات
احساسات لفظ احساس کی جمع ہے اور احساس کا مطلب اللّٰہ تعالٰی کی عطا کردہ پانچ حسوں یعنی حواس خمسہ میں سے کسی حس کے ذریعے دریافت ہونا، محسوس ہونا، ادراک ہونا، علم ہونا، معلوم ہونا یا شعور ہونا۔ مثال کے طور پر کسی روڈ پر خدانخواستہ تصادم ہو جاتا اور کچھ مسافر زخمی ہو جاتے ہیں تو ان زخمیوں کے اردگرد کھڑے باقی اجنبی مسافر حواسِ خمسہ میں سے قوت باصرہ کے ذریعے ان زخمیوں کی حالت زار اور قوت سامعہ کے ذریعے ان کی کراہتیں یا چیخیں محسوس کریں گے تو ان کو احساس ہو جائے گا کہ یہ زخمی مسافر بہت تکلیف میں ہیں۔ ان میں سے کچھ لوگوں کو صرف اتنا احساس ہو گا کہ وہ ایک بار ان زخمیوں کو دیکھیں گے اور چلے جائیں گے جبکہ کچھ مسافر چند منٹ تک ان زخمی مسافروں کے دکھ میں شریک ہوں گے۔ لیکن بہت کم لوگوں کو ان زخمیوں کی تکلیف اور دکھ کا اس قدر احساس ہو گا اور اس احساس کے نتیجے میں جذبہ ہمدردی پیدا ہو گا کہ وہ ان کو ہسپتال پہنچانے اور مرہم پٹی تک ان زخمیوں کا ساتھ نبھائیں گے۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)